پاکستان اور ہالینڈ کا دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ ہالینڈ کے ہم منصب سے ڈیووس میں ملاقات فائل فوٹو وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ ہالینڈ کے ہم منصب سے ڈیووس میں ملاقات

پاکستان اور ہالینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عزم کا اظہار ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اورہالینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ Wopke Hoekstar کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے تباہ کن سیلاب میں پاکستان کی معاونت پر ہالینڈ کی تعریف کی۔ فریقین نے دوطرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اوران کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان بھی ڈیووس میں ملاقات ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی اورگہرے برادرانہ تعلقات کے عزم کااعادہ کیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے ساتھ طویل تعاون پرسعودی عرب کاشکریہ اداکیا۔ ٹوئیٹرہینڈل پراجلاس کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ اپنے سعودی ہم منصب سے ملکربہت خوش ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیرخارجہ نے فن لینڈ کے ہم منصب Pekka Haavisto سے بھی ملاقات کی اورعلاقائی ،عالمی اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا

۔وزیرخارجہ نے جنیوامیں Resilint پاکستان کانفرنس میں فن لینڈ کی حمایت کوسراہا۔ دونوں رہنمائوں نے تجارت، توانائی اورتعلیم کے شعبوں خصوصاً دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store