کینیڈین وزیراعظم کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کاروائیوں پر تشویش

جسٹن ٹروڈو فائل فوٹو جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں جاری کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کی پرتشدد کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل میں جو ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے، مسجد اقصیٰ کے اردگرد ہونے والے تشدد پر بھی تشویش ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو اپنے نقطہ نظر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں۔ اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز بیان بازی بھی تشویشناک ہے، قریبی دوست ہونے کے ناتے ہمیں اسرائیلی حکومت کی اپنائی سمت پر بھی گہری تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے بارے میں بھی فکر مند ہے۔

 

install suchtv android app on google app store