ایران کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب کو ٹیلی فون، سفارت خانے کھولنے پر اتفاق

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان فائل فوٹو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق یہ گفتگو دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اس وقت ہوئی جب سعودی وزیر خارجہ کو ان کے ایرانی ہم منصب نے فون کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب اور ایران نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارت خانے آئندہ دو ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملک میں کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان یہ اتفاق رائے بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا تھا، دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے کشیدگی تھی۔

install suchtv android app on google app store