لندن: سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن  پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا اسکرین گریب سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

سکھ نوجوانوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ہاتھوں میں خالصتان کا پرچم اٹھائے نوجوان بھارت کے خلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔بھارتی سفارتی اہلکار کی بھارت کا جھنڈا اتارنے اور خالصتان کا پرچم لہرانے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

لندن میں مقیم سکھ برادری کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرانے کا مقصد بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ اور ان کے 6 ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور آسٹریلیا میں خالصتان کے بارے میں ہونے والے ریفرینڈم سے اظہار یکجہتی تھا۔ آسٹریلیا میں آج خالصتان پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

واقعے پر بھارتی حکومت نے دلی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

سکھوں کی تنظیم دل خالصہ نے بھارتی جھنڈا اتارکر خالصتان کا پرچم لگانے کی ذمہ داری قبول کرلی جب کہ اس دوران پولیس نے دل خالصہ کے ایک کارکن کو گرفتار کرلیا۔

install suchtv android app on google app store