ولادیمر پیوٹن کو کون قتل کر دے گا؟ یوکرین کے صدر نے اہم انکشاف کر دیا

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن فائل فوٹو یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو ایک دن ان کے احباب میں سے ہی کوئی قتل کردے گا لیکن یہ کب ہو گا؟ یہ میں نہیں جانتا ہوں مگر ہو گا۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق صدر زیلنسکی نے یہ پیشن گوئی ایک دستاویزی (ڈاکو مینٹری) فلم میں کی ہے جس کا وہ خود بھی حصہ ہیں۔

ایئر کے نام سے ریلیز کی جانے والی ڈاکو مینٹری اس وقت منظر عام پر لائی گئی ہے کہ جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

ڈاکو مینٹری میں صدر زیلنسکی نے واضح طور پر کہا ہے کہ روس کے صدر پیوٹن کی قیادت کی کمزوری دراصل ان کے قریبی احباب میں سے کسی ایک کو اس بات پر مجبور کرے گی کہ وہ ان کے خلاف انتہائی قدم اٹھائے۔

میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر نے دعویٰ کیا کہ جب پیوٹن کی کمزوری کو روس میں شدت سے محسوس کیا جائے گا تو نتیجتاً شکاری دوسرے شکاری کو کھا جائے گا اور قاتل کو قتل کرنے کی وجہ بھی ڈھونڈ لی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق امریکی صدر کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے بھی روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

روس کے وزیر خارجہ نے بھی اسی قسم کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہے۔

install suchtv android app on google app store