عالمی میڈیا نے مودی کا ایک اور منصوبہ بے نقاب کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی فائل فوٹو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی

عالمی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔

عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے بعد اب نامور امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھی مودی سرکار اور اس کی سرپرستی میں ہونے والی انتہا پسندی پر شدید تنقید کی ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے رپورٹ میں مودی کا ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا گیا ہے، اور کالم میں بتایا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور اقتدار میں بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور اقلیتوں کیخلاف رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا کا کوئی رواج نہیں ہے، مودی سرکار نے جان بوجھ کر مسلمان کے خلاف قوانین بنائے۔

رپورٹ میں شہریت قوانین کی تبدیلی اور کشمیرکےناجائزغاصبانہ انضمام کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی ہندو انتہاء پسند تنظیم آرایس ایس کا سر گرم رکن ہے، اور اس کی سرکار نے منظم انداز میں آزادیِ اظہار پر کریک ڈاؤن کیا، تنقیدی آوازوں کو دہشتگردی قوانین سے دبایا، اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے ایمرجنسی پاورز کا سہارا لیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولگرین کے مطابق مودی تیسری بار الیکشن جیت کر آئین تبدیل کر کے بھارت کو ہندو ملک قرار دے دے گا، کیوں کہ ہندو انتہا پسند ہمیشہ سے بھارت کی سیکولر آئینی حیثیت ختم کرکے اسے ہندو ملک کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔

عالمی جریدوں میں پے درپے چھپنے والے مضامین ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی میڈیا میں مودی کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store