فلموں میں پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد کے طور پر دکھایا جاتا ہے: جمائما

جمائما فائل فوٹو جمائما

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی میں مسلمانوں کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کےطور پر دکھایا جاتا ہے۔

جمائما خان نے برطانوی نشریاتی ادارے  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ (What’s Love Got To Do With It) کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے، جب انہوں نے لاہور میں اپنی سابق شوہر عمران خان کی ساتھ 10 سال گزارے۔

انہوں نے اپنی فلم پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں اسلاموفوبیا جیسے اہم مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

49 سالہ جمائما خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی میں مسلمانوں کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یہ خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ جمائما خان کی عمران خان سے 1995 میں شادی ہوئی تھی، ان کے عمران خان سے دو بیٹے ہیں جن کےنام سلیمان اور قاسم ہیں۔

install suchtv android app on google app store