کمبوڈیا: کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

کمبوڈیا: کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک فائل فوٹو کمبوڈیا: کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

کمبوڈیا کے ایک ہوٹل کے کسینو میں خوفناک آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک اور 50 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا میں ہوٹل کے کسینو میں لگنے والی آگ تقریباً 12 گھنٹے تک سلگتی رہی اور کسینو میں موجود ہر چیز کو راکھ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں لگنے والی آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آگ بجھانے کے لیے پڑوسی ملک تھائی لینڈ کو فائر فائٹرز بھیجنے پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آتشزدگی کے باعث ہوٹل کی چھت پر پھنسے افراد کو جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگیں لگاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store