ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں مملکتِ کمبوڈیا کی وزیرِ تجارت چم نِمول سے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فریقین نے دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا، خصوصی طور پر معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں قریبی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔
