فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی

پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی فائل فوٹو پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی

 

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

پاکستان نے کمبوڈیا کے خلاف پہلا گول دوسرے ہاف میں 69 ویں منٹ میں کیا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں کر سکی تھیں۔

پاکستان کے اسٹار فٹبالر کلیم اللّٰہ نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی کمبوڈیا کے خلاف کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا پہلے کمبوڈیا میں میچ ڈرا کرنا اور اب اپنے ملک میں فتح حاصل کرنا خوشی کی بات ہے۔

کلیم اللّٰہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں کافی چیلنچز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

install suchtv android app on google app store