یوکرین تجاویز مانے ورنہ ہماری فوج فیصلہ کرے گی: روسی وزیرِ خارجہ

یوکرین تجاویز مانے ورنہ ہماری فوج فیصلہ کرے گی: روسی وزیرِ خارجہ فائل فوٹو یوکرین تجاویز مانے ورنہ ہماری فوج فیصلہ کرے گی: روسی وزیرِ خارجہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین کے حوالے سے مذاکرات کی پیش کش کرنے کے ایک دن بعد وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ یوکرین ماسکو کے مطالبات کو مانے ورنہ یہ معاملہ روسی افواج دیکھیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یوکرین اور اس کے مغربی اتحادی ممالک نے پیوٹن کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی، ماسکو مسلسل مطالبہ کر رہا ہے کہ کیف ملک کے پانچویں حصے پراس کی فتح کو تسلیم کرے۔

تحریر جاری ہے‎

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیف کہتا ہے کہ وہ اس وقت تک مقابلہ کرے گا جب تک روس یہاں سے چلا نہیں جائے گا۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے حوالے سے بتایا کہ ہماری تجاویز ہے کہ خطے میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے، جو روس کی سیکیورٹی کےلیے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نکتہ بہت سادہ ہے، اپنے اچھے کے لیے ان پر عمل کریں، ورنہ یہ معاملہ روس کی افواج دیکھیں گی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے اسے ’ خصوصی آپریشن’ قرار دیا تھا تا کہ یوکرین کو غیر مسلح اور نازیوں سے پاک کیا جائے جسے وہ روس کے لیے خطرہ کہتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیف اور مغرب کے مطابق پیوٹن نے حملہ محض زمین پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے کیا، امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے روس پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں اور یوکرین حکومت کی مدد کے لیے اربوں ڈالر بھیجے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے واشنگٹن کے دورے پر امریکا نے فوجی امداد کے لیے مزید ایک ارب 85 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹروئٹ فضائی دفاعی نظام منتقل کرنا بھی شامل ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ یہ کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی نیٹو کا اسٹرٹیجک مقصد روس کو نمایاں طور پر کمزور یا تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس اور امریکا معمول کے روابط کو برقرار نہیں رکھ سکتے، اس کے لیے انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو موردِ الزام ٹھہرایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماسکو نے اپنی پڑوسی ملک پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، یہ جنگ اب گیارہوں مہینے میں داخل ہو چکی ہے، کافی لوگ سمجھتے ہیں کہ روس کو جنگ کے میدان میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تازہ ترین حملے سے روسی فضائی دفاعی نظام میں خامیاں ظاہر ہوئی ہیں، کہا جارہا ہے کہ یوکرین کے ڈرون روس کے سیکڑوں کلومیٹر علاقے میں چلے گئے تھے جس کے سبب اس کی اسٹرٹیجک بمباری والی جگہ پر شدید مہلک دھماکے ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store