انڈونیشیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 44 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلہ ،44 افراد ہلاک اور300 زخمی فائل فوٹو انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلہ ،44 افراد ہلاک اور300 زخمی

انڈونیشیا میں زلزلے سے 44 افراد ہلاک اور300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے 44 افراد ہلاک اور300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جکارتا میں محسوس کیے گئے۔

پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں ۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں، زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق علاقے میں آفٹر شاکس بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store