بھارت: تیز رفتار ٹرک نے 12 افراد کو کچل دیا

بھارت میں تیز رفتار ٹرک نے 12 افراد کو کچل دیا فائل فوٹو بھارت میں تیز رفتار ٹرک نے 12 افراد کو کچل دیا

بھارتی ریاست بہار میں تیز رفتار ٹرک مندر میں گھس گیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب مندر میں اجتماع جاری تھا، حادثہ ضلع ویشالی میں پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں ٹرک ڈارئیور بھی ہلاک ہوگیا، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store