جاپان کا افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

جاپان نے افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فائل فوٹو جاپان نے افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جاپان نے افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیرخارجہ یوشی ماسا ہایاشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ محدود سفارتی تعلق قائم کیا گیا ہے، کابل میں جاپانی سفارتخانے نے محدود سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ افغانستان میں مکمل سفارتی سرگرمیوں کی بحالی کا فیصلہ بعد میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

افغانستان میں گزشتہ حکومت کے خاتمے کے بعد جاپان نے اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا اور سفارتی عملے نے قطر سے عارضے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں تاہم اب کابل میں جاپانی سفارتخانے نے محدود سرگرمیاں شروع کردیں ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store