بھارت آسمانی بجلی کی زد میں، ایک دن میں 36 افراد ہلاک

بھارت آسمانی بجلی کی زد میں فائل فوٹو بھارت آسمانی بجلی کی زد میں

بھارت کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے دوران حادثات اور بجلی گرنے کے واقعات میں 24 گھنٹوں کے دوران 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارت میں حکام نے بتایا ہے کہ آنیوالے دنوں میں مزید موسلادھار بارشوں کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر رنویر پرساد نے بتایا کہ شمالی ریاست اتر پردیش میں موسلا دھار بارشوں کے دوران مکانات گرنے سے تقریباً 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ بھارت میں بجلی گرنے کے واقعات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 جبکہ اترپردیش میں 5 دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 39 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل سنیتا نارائن کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ (1.8 ڈگری فارن ہائٹ) اضافہ آسمانی بجلی کو 12 گنا بڑھا دیتا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اموات بھی بڑھ گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں 2016ء میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہزار 489 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2021ء میں یہ تعداد بڑھ کر دو ہزار 869 ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store