روس کا یوکرائن کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان

روس کا یوکرائن کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان فائل فوٹو

روس میں شمولیت کے لیے  یوکرائن کے زیر کنٹرول علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے زیر کنٹرول یوکرائن کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا میں 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

دوسری جانب یوکرائن نے روس کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم کو ڈھونگ اور بے معنیٰ قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store