نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 26 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں 26 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈن 13 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے برطانیہ جائیں گی۔
خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں اور ان کی آخری رسومات 18 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔