فرانس نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دے دیا

 فرانس نے  شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دے دیا فائل فوٹو فرانس نے شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دے دیا

 فرانسیسی صدر نے ایمانوئیل میکرون نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار کی حامل ریاست ہونے اور ان کے استعمال کی اجازت سے متعلق بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق قانون سازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے علاقائی امن اور عالمی سلامتی کو شدید خطرت لاحق ہوسکتے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے شمالی کوریا کے خود کو جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست قرار دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ سراسر تباہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے ملک کے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو ان ہتھیاروں کو ملکی سلامتی کے لیے بغیر پیشگی آگاہ کیے چلانے کی اجازت بھی دیدی ہے۔

شمالی کوریا نے یہ اقدام اس وقت اُٹھایا ہے جب سخت حریف جنوبی کوریا کے ساتھ اس کے تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔ امریکا سمیت عالمی قوتوں نے بھی شمالی کوریا کی مذمت کی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store