وائٹ ہاؤس کے نزدیک پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد کی حالت تشویشناک

وائٹ ہاؤس کے شمال میں واقع ایک پارک میں گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فائل فوٹو وائٹ ہاؤس کے شمال میں واقع ایک پارک میں گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے شمال میں واقع ایک پارک میں گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی خبررساں ادارے 'نیویارک ٹائمز' کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویٹو میگیولو نے کہا کہ شام 7بجے کے قریب 2 مرد اور 2 خواتین وائٹ ہاؤس کے پنسلوانیا ایونیو کے قریب لافائیٹ اسکوائر میں موجود تھے جہاں ان کے انتہائی نزدیک آسمانی بجلی گری۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنٹس اور امریکی پارک پولیس کے افسران قریب ہی موجود تھے جنہوں نے فوری طور پر امداد فراہم کرنے میں مدد کی اور چاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ویٹو میگیولو نے کہا کہ 'فوری طور پر جان بچانے والی سروس فراہم کرنے کی صلاحیت بہتر نتائج کے لیے اہم ہے'۔

انہوں نے کہا کہ جب آسمانی بجلی گری تو چاروں متاثرہ افراد پارک میں درختوں کے قریب کھڑے تھے جبکہ طوفانی موسم کے دوران درختوں کے قریب کھڑے ہونا یقیناً محفوظ نہیں ہے۔

ایک روز قبل جھلسا دینے والی گرمی کے بعد گزشتہ روز شام کو واشنگٹن میں زبردست طوفان آیا جس کے پیش نظر پورے علاقے میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان اور سیلاب کا انتباہ جاری کیا گیا۔

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات سال میں ایک فیصد سے بھی کم ہوتے ہیں اور تمام متاثرین میں سے تقریباً 90 فیصد زندہ بچ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2006 سے لے کر اب تک امریکا میں آسمانی بجلی گرنے سے 444 اموات ہو چکی ہیں، نیشنل ویدر سروس کے مطابق 2022 میں ملک میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store