سری لنکا تاریخی بحران کا شکار

سری لنکا فائل فوٹو سری لنکا

سری لنکا قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث اپنی تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہوگیا ہے۔ یہ اس وقت ہوا ہے جب سری لنکا کو 70 سال سے زائد عرصے کے دوان بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔

سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نے اعلان کیا کہ اب ملک دیوالیہ ہوگیا ہے کیونکہ ہم 18 مئی تک قرضوں پر عائد سود کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہے۔

کسی ملک کو دیوالیہ اس وقت قرار دیا جاتا ہے جب حکومت قرضوں (کچھ حصے یا مکمل) کو ادا کرنے سے قاصر ہوجاتی ہے، جس سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اور اس کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ سے مزید قرض کا حصول مشکل ترین ہوجاتا ہے۔

سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے سوال پر مرکزی بینک کے گورنر پی نندلال ویرا سنگھے نے کہا 'اس بارے میں ہمارا مؤقف واضح ہے اور ہمارا کہنا ہے کہ قرضوں کو ری اسٹرکچر کیے بغیر ہم ادائیگی نہیں کرسکتے ، تو ہم اسے تیکنیکی طور پر دیوالیہ ہونا کہہ سکتے ہیں'۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 30 فیصد ہے جو کہ پہلے ہی بہت زیاد ہ ہے مگر یہ شرح آئندہ چند مہینوں میں 40 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

سری لنکن معیشت کورونا کی وبا، توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں میں کٹوتی کے باعث بری طرح متاثر ہوئی ہے ، غیرملکی کرنسی کی شدید کمی اور مہنگائی میں اضافے سے ملک میں ادویات، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی سنگین قلت ہوچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store