ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری فائل فوٹو نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو با آسانی5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان اور پاکستان کا بظاہر ناممکن کر دیا۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا 172 رنز کا ہدف با آسانی 23.2 اوورز میں حاصل کر کے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آج میچ بنگلورو میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی اننگز
سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا 19اور انجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے جبکہ اسالنکا 8 ، چامیکا کارونارتنے اور کوشل مینڈس نے 6 ،6 رنز اسکور کیے۔ پاتھم نسانکا 2 ، دشمنتھا چمیرا اور سدیرا سمارا وکرما ایک ایک رن بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لوکی فیرگوسن،مچل سینٹنر اور راچن رویندرا نے2 ،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ لی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز
سری لنکا کا 172 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے باآسانی 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

ڈیون کونوے 45 ، ڈیرل مچل43 ، رچن رویندرا 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن 14اور مارک چیپمین 4 رنز بناسکے۔ گلین فلپس 17 اور ٹام لیتھم 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد کیویز کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی آسان ہوگیا۔

 

install suchtv android app on google app store