یوکرین: 2 اپارٹمنٹس کے ملبے سے 26لاشیں نکال لی گئیں

یوکرین فائل فوٹو یوکرین

روس کے حملوں سے متاثرہ یوکرین کے قصبے بوروڈینکا میں 2 اپارٹمنٹس کے ملبے سے26لاشیں نکال لی گئیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ صرف شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہاں کوئی فوجی تنصیبات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بار کونسل میں آج یومِ تشکر منایا جائے گا

پراسیکیوٹر جنرل نے الزام لگایاکہ روس کلسٹر بموں اور ہیوی ملٹی پل راکٹ لانچرز کا استعمال کر رہا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا تھاکہ بوروڈینکا میں صورتحال بوچا سے بھی زیادہ بھیانک ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی کے لیے اضافی 50کروڑ یورو جاری کرنے کی تجویز کی حمایت کر دی ہے، منظوری کے بعد یوکرین کے لیے فوجی امداد ڈیڑھ ارب یورو تک پہنچ جائےگی۔

install suchtv android app on google app store