طالبان حکومت کی کاروائی، ملک سے فرار ہونے والے درجنوں افراد گرفتار کر لیے

افغان حکام فائل فوٹو افغان حکام

طالبان حکومت نے غیرقانونی طور پر ملک سے فرار ہونے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

طالبان نے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں افراد کو ایئرپورٹ پر روک لیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک گروہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ انہیں روک لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزار شریف ایئرپورٹ سے بیرون ملک غیرقانونی طور پر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے افراد حراست میں لیے گئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں اور ان کے مرد رشتہ داروں کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے البتہ ان خواتین کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جائے گا جب کہ انہیں مرد رشتہ دار لینے نہ آئیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد امریکا نے ‏افغانستان سے تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار امریکی، افغان اور دوسرے ممالک کے شہریوں کو ‏نکالا۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ 1450 بچوں میں سے زیادہ تر کو والدین کے بغیر امریکا لایا گیا جب کہ ‏امریکا منتقل 250 افغان بچے ایسے ہیں جن کےخاندان کا کچھ پتہ نہیں۔

install suchtv android app on google app store