یوکرائن کے معاملے پر روس کا کشیدگی میں کمی لانے کا کوئی ارادہ نہیں: پینٹاگان

جان کربی فائل فوٹو جان کربی

یوکرائن عالمی تصادم کے لیے فلیش پوائنٹ بن گیا خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرائن میں اسلحے کی منتقلی شروع کر دی ہے۔

ترجمان پینٹاگان کے مطابق امریکا نے آٹھ ہزار پانچ سو فوجیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے، جان کربی کہتے ہیں یوکرائن کے معاملے پر روس کا کشیدگی میں کمی لانے کا کوئی ارادہ نہیں یوکرائن کی سرحد پر روس کے ایک لاکھ فوجی تعینات ہیں۔

ضرورت پڑنے پر امریکی فوج فوری حرکت میں آ جائے گی،خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو اتحاد کی فوج بھی ہائی الرٹ پر ہے بحری جہاز اور لڑاکا تیارے یوکرائن روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

ڈنمارک نےبحری بیڑہ اورجنگی جہازبحیرہ بالٹک بھیجنےکااعلان کیا ہے، اسپین پہلےہی جنگی جہازبحیرہ اسودروانہ کرچکاہےبرطانیہ اور ہالینڈ نے کیف سے اپنا عملہ واپس بلا لیاہے۔

install suchtv android app on google app store