قاہرہ سال 2022 کے لیے مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب

مصر فائل فوٹو مصر

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کو سال 2022 کے لیے مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب کرلیا گیا، مصری حکام کا کہنا ہے کہ قاہرہ کا انتخاب، تخلیقی اور فکر و فن کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔

اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے قاہرہ کو سال 2022 میں مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مصر کی وزیر ثقافت انس عبدالدائم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مختلف ثقافتوں کی آپس میں ملاقات کی جگہ کے لیے قاہرہ کا انتخاب، تخلیقی اور فکر و فن کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔

مصری وزیر ثقافت نے اسلامی ممالک کے دارالحکومتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی کوششوں کی تعریف بھی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store