رواں سال کا آخری سورج گرہن، کب اور کہاں دیکھا جائے گا؟

رواں سال کا آخری سورج گرہن فائل فوٹو رواں سال کا آخری سورج گرہن

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن ہفتے کو ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا تاہم یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا اور اس کا اختتام دوپہر 2 بجکر 37 منٹ پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکہ میں نظر آئے گا جبکہ سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

install suchtv android app on google app store