روس اور ترکی کے اشتراک سے توانائی کے منصوبے کا آغاز

روس اور ترکی فائل فوٹو روس اور ترکی

روس میں ترکی کے اشتراک سے توانائی کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی کے اشتراک سے تعمیر کی گئی گیس ریفائنری کا افتتاح کر دیا۔

آمور گیس ریفائنری روس کی انرجی کمپنی گازپروم اور ترکی کی انرجی کمپنی ریناسنس کے اشتراک سے تعمیر کی گئی ہے، اس کی تعمیر روس کے علاقے مشرقی سائبیریا میں عمل میں آئی ہے، پیوٹن نے آمور ریفائنری کا افتتاح ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں روس، ترکی اور چین جیسے متعدد ممالک سے افراد اور کمپنیوں نے حصہ لیا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ وسیع پیمانے کا اشتراک مستقبل میں اسی طرح کے مزید مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرے گا۔

آمور گیس ریفائنری روس کی بڑی گیس ریفائنریز میں سے ایک ہے، یہ ریفائنری 2025 سے 42 بلین مکعب میٹر قدرتی گیس پراسیسنگ کی صلاحیت حاصل کر لے گی، واضح رہے کہ اس ریفائنری کی تعمیر کا کام 2015 میں شروع ہوا تھا اور تقریباً 13 بلین ڈالر مالیت کے اس منصوبے کی تعمیر میں 35 ہزار افراد نے کام کیا۔

install suchtv android app on google app store