امریکی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کس نے کرایا؟ پسِ پردہ حقائق سامنے آگئے

سی آئی اے فائل فوٹو سی آئی اے

امریکی فورسز نے سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو ہلاک کردیا۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں واقع خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مرکزی دفتر پر حملے کی کوشش کی گئی، جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح ایک نامعلوم مسلح شخص خفیہ ایجنسی کے مرکزی دفتر میں بزور اسلحہ گھسنے کی کوشش کررہا تھا جسے فورسز نے گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔

مسلح شخص کو کئی گولیاں لگی کے باعث اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ابتدائی بیان میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف بی آئی) نے کہا کہ مسلح شخص اپنی گاڑی سے اسلحے کے ہمراہ نکلا اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور مسلح شخص کو مار ڈالا۔

install suchtv android app on google app store