بھارت میں کورونا سے بگڑتی صورتحال، دہلی کا ملٹری اسپتال مریضوں سے بھر ‏گیا

کورونا فائل فوٹو کورونا

بھارت میں کورونا کی صورتحال ابتر ہو گئی، دارالحکومت دہلی کا ملٹری اسپتال مریضوں سے بھر ‏گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت کی جانب سے دہلی کنٹونمنٹ ملٹری اسپتال میں آکسیجن کی ‏قلت کے باعث فوجیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ ‏

دہلی حکومت بھی بھارتی فوج کی ضرورت پوری کرنے میں ناکام ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے ‏اسپتال کے لیے مختص آکسیجن کوٹہ میں کمی کر دی اور اس کٹوتی کی وجہ سے جوانوں کی ‏زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔

فوج نے اس گمبھیر صورتحال میں فوری طور پر اپنی ضررویات کو پورا کرنے کے لیے وزارت دفاع، ‏انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا اور شہروں سے آکسیجن سلینڈرز کی خریداری شروع کر ‏دی ہے۔

بھارتی فوج میں روز 200 جوان کورونا کا شکار ہونے لگے اور 650 بستر پر مشتمل آرمی اسپتال میں ‏گنجائش ختم ہو گئی ہے

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت سے ملٹری بیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ‏فوری طور پر 10 ہزار آکسیجن بیڈز اور 1 ہزار آئی سی یو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی ‏ہے۔

install suchtv android app on google app store