کورونا وائرس، ایمریٹس ائیر لائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

ایمریٹس ائیر لائن فائل فوٹو ایمریٹس ائیر لائن

ایمریٹس ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسر نے کہا ہے کہ ’ان کی کمپنی رواں سال موسم سرما تک سفر کی تقریباً 70 فیصد صلاحیت بحال کرلے گی۔

دبئی کی ایئرلائن کمپنی نے کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد اپنی فضائی خدمات میں خاصی کمی کی تھی اور گزشتہ برس مارچ سے اس کی جانب سے کئی پروازیں بند کی گئیں۔

اگرچہ ایئرلائن 151 بوئنگ 777 جیٹس کے ساتھ پروازیں شروع کرچکی ہے تاہم اس کی زیادہ تر 118 ایئر بسز اے 380 سپ جمبوز گراؤنڈ ہیں۔

ایمریٹس ایئرلائن کے کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری منصوبہ بندی ہے کہ ہم 2021 کے موسم سرما تک 70 فیصد فضائی آپریشن بحال کر دیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایئرلائن نے 120 مقامات کے لیے مسافر پروازیں بحال کی ہیں، ان میں سے تقریباً 85 فیصد وہ ہیں جو وبا سے پہلے کی ہیں۔‘

خیال رہے کورونا کی وبا سامنے آنے کے بعد دیگر ایئرلائنز کی طرح ایمریٹس کو بھی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

install suchtv android app on google app store