اپنا گھر بنانا یا بنا بنایا خریدنا بہت سے لوگوں کے لیے زندگی کا بڑا فیصلہ ہوتا ہے، لیکن متعدد ماہرین اور اقتصادی مبصرین کے مطابق کرایے پر رہنا بعض حالات میں گھر خریدنے سے زیادہ فائدہ مند بھی ہو سکتا ہے۔
کرایے اور خریداری کے مالی اور عملی پہلوؤں کا موازنہ کرتی متعدد معتبر رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرایہ پر رہنے کے کئی ایسے فوائد ہوتے ہیں جو گھر کے مالک نہ ہونے کی صورت میں حاصل ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلے، کرایے پر رہنے کے لیے ابتدائی لاگت بہت کم ہوتی ہے۔ کرایہ دار کو عموماً صرف سکیورٹی ڈپازٹ اور پہلے ماہ کا کرایہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، جب کہ گھر خریدنے کے لیے خطیر رقم، بڑے ڈاؤن پیمنٹ، رجسٹریشن اور دیگر اخراجات اٹھانے پڑتے ہیں۔
کرایے پر رہنے کی ایک بڑی خوبی مرمت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری نہ ہونا ہے۔ عموماً مکان کے مالک یا لینڈ لارڈ بجلی، پلمبنگ یا چھت کی مرمت کا خرچہ اٹھاتا ہے، جبکہ گھر کا مالک خود ان اخراجات کا بوجھ اٹھاتا ہے۔