6 سیاروں کوایک ساتھ دیکھنے کیلئے ہوجائیں تیار

6 سیاروں کوایک ساتھ دیکھنے کیلئے ہوجائیں تیار فائل فوٹو 6 سیاروں کوایک ساتھ دیکھنے کیلئے ہوجائیں تیار

6 سیاروں کو ایک قطار میں دیکھنے کے منتظر، سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کل سے اس نایاب اور منفرد خلائی نظارے کو دیکھ سکیں گے۔

اگر آپ سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد میں سے ایک ہیں تو یہ نظارہ ضرور پسند آئے گا۔ ایک قطار میں دکھائی دینے والے سیاروں کے لیے پلانیٹ پریڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ ناسا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وقت کے مطابق 3 جون کو علی الصبح ایک گھنٹے تک 6 سیاروں کو آسمان پر ایک ساتھ دیکھا جاسکے گا۔ یہ نظارہ اگلے چند دنوں تک دکھائی دے گا۔

گوکہ ناسا کے مطابق آج سے 6 سیاروں کا ایک قطار میں دکھائی دینے کا امکان کم ہے۔ اگر یہ 6 سیارے آج سے ایک ساتھ نظر نہ آئے تو عنقریب رواں ماہ کے اختتام پر یہ نایاب نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ایک سیدھی لکیر میں نظر آسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق متعدد سیاروں کو ایک قطار میں دیکھنا ہمیشہ ایک خصوصی نظارہ ہوتا ہے اور اس سے ہمیں نظام شمسی کی خوبصورتی اور وسعت کا اندازہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ مریخ اور مشتری کو دوربین کے بغیر دیکھنا ممکن ہوگا جبکہ عطارد، یورینس، نیپچون اور زحل کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔

خیال رہے کہ ہر چند سال میں سیاروں کا اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

اس سے قبل ایسا مارچ 2023 میں ہوا تھا اور اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس بار وینس بھی اس لکیر میں موجود ہوگا مگر اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ وہ سورج کے برابر میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اگلی بار آپ 7 سیاروں کو ایک قطار میں فروری 2025 کے آخر میں سورج غروب ہونے کے بعد دیکھ سکیں گے۔

 پاکستان میں یہ نایاب نظارہ کب کیا جاسکتا ہے؟

پلانیٹ پریڈ 2024 کا نظارہ کل سے اگلے چند دنوں تک پاکستان بھر سے کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ اس نادر نظارے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو رواں ہفتے ہر روز سورج نکلنے سے پہلے جاگ جائیں اور سیاروں کی پریڈ کی ایک جھلک دیکھنے کا موقع پالیں۔

install suchtv android app on google app store