شہر قائد کے باسی ہو جائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

شہر قائد کے باسی ہو جائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا فائل فوٹو شہر قائد کے باسی ہو جائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے 15 اکتوبر سے ہیٹ ویو میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوسکتا ہے ، شہر میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت42ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے ، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر بڑھنے کا امکان ہے اور سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگیا اور صبح کے وقت 25 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال سےآنے والی خشک ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا، خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بھارتی ساحلی علاقوں کو عبور کرے گا اور یہ دباؤ کراچی کے موسم پر اثرانداز ہوگا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سروں کو ڈھانپ کررکھیں ،پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔

دوسری جانب آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا اسلام آباد، لاہور ، پشاوراورکوئٹہ میں موسم میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طورپرابرآلوداوربعض مقامات پرہلکی با رش کی توقع ہے،کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

install suchtv android app on google app store