محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری فائل فوٹو سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں شمال اور شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی، ہیٹ ویو کے دوران دن میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان اور یہ 6 سے 8 دن تک شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کے حکام کو ضروری ہیٹ ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ 11 سے 4 بجے کے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

install suchtv android app on google app store