ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

موسم سرد موسم سرد

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران ملک کے بیش ترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری تو تھم گئی لیکن موسم سرد ہے،سردی کے باعث جلانے کی لکڑیاں اب تک مہنگی  ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں بھی سردی کا ڈیرا جما ہوا ہے،پنجاب اور سندھ کے شہروں میں سردی کی شدت میں کمی آگئی ہے،محکم موسمیات کے مطابق منگل کو گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پشاورسمیت صوبہ خیبرپختونخوامیں آ یندہ چو بیس گھنٹون کے دوران موسم آبرالودرہے گا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں آیندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بارش کا    کوئی امکان نہیں ہے تاہم خشک اور سرد موسم کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا 

install suchtv android app on google app store