ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور اسلام آباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، کندیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
آزادکشمیر کے بیشتربالائی اور وسطی علاقوں میں بارش پہاڑوں پر برفباری سے موسم مذید سرد ہو گیا ، رات گئے سے بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں ہارہ نولقطہ انجماف سے گر گیا۔
بالائی علاقوں میں متعدد مقامات پر برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹوں تک برفباری، وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
ضلع خیبر کے میدانی علاقوں میں بارش اور برفباری نے جاتی سردی کو بریک لگادی،موسم انتہائی خوشگوار اور سرد ہو گیا۔