ملک کے پیشترعلاقوں میں شدید دھند، موٹرویز بند

سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے فائل فوٹو سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے

سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے اور کئی اہم موٹروے بند کر دیے گئے ہیں۔

ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار، ایم تھری شرق پور سے فیض پور، ایم فور شیر شاہ انٹرچینج سے شام کوٹ انٹرچینج، اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ و روہڑی سے پنو عاقل تک ٹریفک بند ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بھی برقرار ہے۔ کچھ دیر قبل لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 500 ریکارڈ کیا گیا، جو اسے پنجاب کا سب سے آلودہ شہر بناتا ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا AQI 429، رحیم یار خان کا 371 اور فیصل آباد کا 337 ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے۔

install suchtv android app on google app store