این ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب اور اسلام آباد میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 تا 24 گھنٹوں میں سیالکوٹ،نارووال،لاہور،شیخوپورہ میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں ، گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،چنیوٹ،فیصل آباد،سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارشیں ہوں گی۔
اسلام آباد،راولپنڈی،جہلم،چکوال،اٹک اورملتان میں بھی بارشوں کاامکان ہے جبکہ خانیوال،بہاولنگر،بہاولپور،رحیم یارخان،ڈی جی خان،راجن پورمیں بھی وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔
بارشوں سے سیلاب زدہ علاقوں میں مسائل بڑھ سکتے ہیں، شہری دریاؤں،ندی نالوں سے دور رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔