بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنےآگئی فائل فوٹو بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنےآگئی

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ژا لہ باری جبکہ پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لاہور کے مختلف مقامات پر تیز بارش کیساتھ ژالہ باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، قصور شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا،جس کے بعد اسموگ میں بھی ختم ہوگئی۔

اُدھر ملتان کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش جبکہ ساہیوال اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ،ڈسکہ اور قریبی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store