محکمہ موسمیات نے تیز بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے تیز بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے تیز بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کابھی امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

استور کے میدانی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

خیبرپختونخوا میں 2 روز کی بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے اور 56 مکانات کو نقصان پہنچا۔

install suchtv android app on google app store