بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟ فائل فوٹو بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟

محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جہاں اسلام آباد سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے جب کہ لوئردیر، مالاکنڈ اور مظفر آباد میں بھی موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی کے بعض علاقوں میں رات کو بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

 

install suchtv android app on google app store