اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، دیگر شہروں میں بھی برسات کی پیشگوئی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش فائل فوٹو اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ آج ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے باعث بعض مقامات پر درخت گر گئے جس سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ اس کےعلاوہ آزاد کشمیر،باجوڑ ،مردان اور صوابی میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

install suchtv android app on google app store