محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

 کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان فائل فوٹو کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ دن میں ہوا 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔ صبح سے مطلع جزوی ابرآلود ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرات 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فی صد ہے۔ دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ دن میں ہوا 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔ صبح سے مطلع جزوی ابرآلود ہے ۔

کراچی میں 10 جون کے بعد شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا رخ عمان کی طرف ہے۔ سمندری طوفان کراچی سے 800 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

install suchtv android app on google app store