ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور تئیس، کراچی چھبیس، پشاور بائیس، کوئٹہ چودہ، گلگت بارہ، مری نواور مظفر آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس،Leh منفی ایک، پلوامہ دس اور شوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ

محکمہ موسمیات کی  پیشگوئی کے پیشں نظر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو پیشگی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بارش کی صورت میں تمام سٹاف و مشینری فیلڈ میں مکمل متحرک رہے۔  تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو صاف رکھا جائے۔ تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے۔ بارش کی صورت میں تمام انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں کو فوری کلیئر کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store