شہر قائد میں آئندہ ہفتے ابر رحمت کی پیش گوئی

شہر قائد میں آئندہ ہفتے ابر رحمت کی پیش گوئی فائل فوٹو شہر قائد میں آئندہ ہفتے ابر رحمت کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش کی پیش گوئی کردی۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 5 اور6 جنوری کو موسم سرماکی دوسری بارش کا امکان ہے اور اس سے قبل 4 جنوری سے شہر میں بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان سے ملک میں داخل ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف اور رات میں سرد رہنے امکان ہے جب کہ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store