وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی ،پانی قریبی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں نے رات جاگ کر گزاری ،لاہور اور کراچی میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش میں چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں کی زد میں آکر دو بچوں سمیت نو افراد جاں بحق، دس زخمی ہوگئے، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔