محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور خوشگوار موسم کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام اباد، مالاکنڈ، پشاور، لاور، میر پور خاص، سکھر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔
اقوامِ متحدہ کی طرف سے جاری ایک اہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 95 فیصد سائنس دانوں کا خیال ہے کہ 1950 کی دہائی سے انسان عالمی درجۂ حرارت میں اضافے کا باعث ہے۔
مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد آج دوسرے روز بھی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں