اسلام آباد اور راولپنڈی موسلادھار بارش ،موسم خوشگوارہو گیا

Rain in Islamabad and Rawalpindi Rain in Islamabad and Rawalpindi

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر صبح کا آغاز گہرے کالے بادلوں ،تیز اور ٹھنڈی ہواں کیساتھ ہوا،جس کے بعد بارش ہوتے ہی موسم سہانا ہو گیا، بارش سے گرمی اور حبس سے پریشان چہرے کھل اٹھے اورکئی روز سے پڑنے والی گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

موسم خوشگوار ہوتے ہی رمضان کے بابرکت مہینے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے شکار شہری بھی خوش ہوگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جڑواں شہروں کے بعض مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

install suchtv android app on google app store