گوگل نے بھارتی ایپ کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دیا

گوگل پلے اسٹور فائل فوٹو گوگل پلے اسٹور

جوا کھیلنے کے لیے بنائی جانے والی بھارتی ایپ پے ٹی ایم پکڑی گئی۔ انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے نشاندہی کے بعد اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دی۔

گوگل نے اینڈرائیڈ ایپ اسٹور پر موجود ایپ کو دھوکا دہی اور جوے کی پالیسی اپنانے پر جمعے کے روز ڈیلیٹ کیا۔ پے ٹم ایپ سافٹ بینک اور علی بابا کمپنی کے اشتراک سے بھارت کی ٹیکنالوجی کمپنی فن ٹیک نے تیار کی تھی جس کے ذریعے رقم کی لین دین کی جاسکتی تھی۔

گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’ہم جوے یا غلط کاموں کے لیے بنائی گئی ایپ کو اپنے اسٹور پر بالکل جگہ نہیں دے سکتے، پےٹم استعمال کرنے والے مختلف کھیلوں کے دوران سٹے بازی کرتے تھے‘۔

ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو علیحدہ سے ایک ویب سائٹ پر بھیج جاتا تھا جہاں وہ مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں پیسے ادا کرنے کے بعد حصہ لیتے تھے اور جیت کی صورت میں رقم اُن کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجاتی تھی جسے وہ پے ٹی ایم کے دفتر سے نقد حاصل کرسکتے تھے۔

 

گوگل کی جانب سے سٹے بازی یا جوے کی شکایات موصول ہونے کے بعد ایپ کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ پے ٹی ایم نے بھی تصدیق کی ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے اُن کی ایپ کو ہٹا دیا گیا جس کی وجہ سے سروس متاثر ہوئی ہے مگر ہم جلد اسے بحال کردیں گے۔

کمپنی نے صارفین کو بتایا کہ وہ بے فکر رہیں کیونکہ اُن کی رقم بالکل محفوظ ہے اور جیسے ہی ایپ آن لائن ہوگی اُن کے اکاؤنٹ میں موجود رقم نظر آنے لگے گی۔

install suchtv android app on google app store