پاکستان بار کونسل نے صحافیوں کی آواز سن لی، سوشل میڈیا کے نئے قوانین واپس لینے کا مطالبہ

سوشل میڈیا فائل فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین بادی النظر میں آزادی رائے روکنے کے مترادف ہیں، پاکستان بار کونسل نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین کو صحافیوں کی زبان بندی اور سنسر شپ قرار دیتے ہوئے مسترد اور نئے قوانین واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیاں نئے قوانین کو مسترد کردیں۔

بار کونسل کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں بھی سنسرشپ کے خلاف آواز بلند کریں، ظالمانہ قوانین کے خلاف سیاسی طاقتیں مزاحمت کریں۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے نئے قوانین آئین کے آرٹیکل چودہ انیس اور انیس اے سے متصادم ہیں، جبکہ نئے قوانین بین الاقومی قانون اور معاہدوں کی بھی خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کے لیے نئے قوانین، فواد چوہدری کی وضاحت

واضح رہے کہ حکومت کے سوشل میڈیا کے لیے نئے قوانین پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلے اقتصادی ہیں سیاسی نہیں۔

 

install suchtv android app on google app store